قومی خبریں
ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ہو گا، ریلوے حکام
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ہو گا، ریلوے حکام
لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔
ٹرین کے کرایوں میں اضافہ
ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ ریلوے حکام کے مطابق 18جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔