قومی خبریں
پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنا اچھا فیصلہ کیا، شیخ وقاص
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نےمخصوص نشستوں پر حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا ہے، مخصوص نشستوں کےلیے قانونی راستہ اختیار کررہے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنا اچھا فیصلہ کیا، شیخ وقاص
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عدالت نے حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا، یہ فیصلہ ہمارے لیے ایک موقع ہے ہم اس سے فائدہ لیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ:
انھوں نے مزید کہا کہ عدالتیں اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو بند کیا گیا ہے، جھنگ کے اسپتال میں 40 نومولود کی اموات ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ارکان کو بولنے نہیں دیا جا رہا، پنجاب میں ہمیں احتجاج کا حق حاصل نہیں۔
مخصوص نشستیں کیس: 12ججز کا حکم نامہ جاری کیا جائے، سنی اتحاد