قومی خبریں

پاک بھارت: وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات کا امکان

 پاک بھارت فوجی تنازع کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات کا امکان ہے۔

83 / 100 SEO Score

پاک بھارت: وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات کا امکان پاک بھارت: وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات

پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہو سکتی ہے۔ پاکستانی وفد وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوگا جبکہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اپنے وفد کے ہمراہ ایس سی او اجلاس میں آئیں گے۔  میڈیا کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک بھارت: وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف اجلاس میں میں شرکت کے لیے چین میں ہیں لیکن بھارتی وزیرِ دفاع سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، انسداد دہشت گردی تعاون اور عسکری روابط پر غور ہو گا۔

 

پاک بھارت جنگ2025ء:شہدا اور زخمیوں کا امدادی پیکج

پاک بھارت: وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button