قومی خبریں

علی امین گنڈاپور: عمران خان سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

85 / 100 SEO Score

علی امین گنڈاپور: عمران خان سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

علی امین گنڈاپور
سپریم کورٹ

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کے پی اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، عمران خان سے ملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جوڈیشل سائیڈ پر کچھ نہیں کر سکتے۔  لطیف کھوسہ نے جسٹس منصور علی شاہ سے کہا کہ آپ کا آشیرباد چاہتے ہیں، آپ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ یہی بہترین طریقہ ہے, آپ کا وقت بچے گا۔علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے روسٹرم پر آکر کہا کہ بجٹ منظوری کا پراسس اسمبلی میں چل رہا ہے، پارٹی سربراہ کا ایک ویژن ہوتا ہے، ہماری بار بار کی درخواست کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف کی بجٹ کمیٹی عمران خان سے ملاقات کرے گی، عمران خان نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، خط پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑے اچھے ریمارکس دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خط کے ساتھ ثبوت بھی لگائے تھے، بانی پی ٹی آئی کے خط پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں، ان سے رجوع کریں۔

خیبر پختونخوا: 547 ارب روپے کا بجٹ پیش

علی امین گنڈاپور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button