قومی خبریں

اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے: اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے، بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو اس نے اسرائیلی ڈرون استعمال کیے، اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے۔

81 / 100 SEO Score

اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے: اسد قیصر

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایران کا مکمل ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ پاکستانی حکوم

اگلا نشانہ پاکستان
قومی اسمبلی اجلاس

ت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ او آئی سی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔ ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے نہیں کیا تھا۔

بھارت تنازع میں آپ کا لیڈر نواز شریف کہاں تھا؟ اس نے کوئی مذمت کی، انہوں نے اب مریم نواز اور حمزہ کو لیڈر بنایا ہے۔ جنید صفدر اب لیڈر بننے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ عمر ایوب قائد حزبِ اختلاف بن جاتا ہے، گوہر چیئرمین بن جاتا ہے، آپ لوگوں کی قسمت میں ڈیسک بجانا ہے، آپ لیڈر نہیں بنیں گے۔

اگلا نشانہ پاکستان

اسد قیصر نے خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں پرانی تقریر بھی چلا دی۔ چھبیسویں آئینی ترمیم عمران خان کو پھنسانے کے لیے پاس کی گئی، ضمانت دینے کے لیے عدالت کو تالے لگ جاتے ہیں، عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، وہ ان سے ہضم نہیں ہو رہا، آپ گولیاں چلاؤ، جو کرنا ہے کرو، ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ایران قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: جنرل واحدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button