قومی خبریں

خیبر پختونخوا: 547 ارب روپے کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ آفتا ب عالم نے خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ 26-2025ء صوبائی اسمبلی میں پیش کیا۔

84 / 100 SEO Score

خیبر پختونخوا: 547 ارب روپے کا بجٹ پیشخیبر پختونخوا

بجٹ تقریر میں آفتاب عالم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے کہ 2013ء سے لے کر آج تک خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ 26-2025ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز بھی ہمیں حاصل ہوا، یہ صرف مالی دستاویز نہیں، ترقی، خوشحالی اور انصاف کے وعدوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

آفتاب عالم نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع کے لیے جاری اخراجات کا تخمینہ 160 ارب روپے، آئندہ مالی سال کے لیے صحت کا بجٹ 276 ارب روپے کر دیا گیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے تحت مفت صحت سہولتیں فراہم کی ہیں، صوبائی حکومت نے قرضوں کے مؤثر نظام کے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

خیبر پختونخواخیبر پختونخوا

وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ مالی سال میں صوبائی حکومت نے اس فنڈ میں 150 ارب روپے کی انویسمنٹ کی، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے واجب الادا قرضوں میں سے 49 ارب روپے کی ادائیگی کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی: 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button