بجٹ عوام کی کمائی پر ڈاکا ہے: عمر ایوب
عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکا ہے۔

بجٹ عوام کی کمائی پر ڈاکا ہے: عمر ایوب
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں کوئی بجٹ ڈاکومنٹ نہیں دیا گیا۔ سارا عمل غیر قانونی تھا، سرکاری ملازمین گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کر رہے تھے۔ وزیراعظم ہاؤس کا بجٹ 17 فیصد بڑھ گیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو ٹرائل ہونے تھے منسوخ کیے گئے۔ 5 جون کو کیس مقرر کیا گیا تھا پھر 11 جون کو سماعت ہونی تھی۔
عوام کی کمائی پر ڈاکا
عمر ایوب نے کہا کہ جہاں جج ہماری سماعت نہیں کر سکتے وہاں کیا آئین اور کیا قانون ہو گا؟ جس طرح یہ کام کیے جارہے ہیں یہ سب بنانا ری پبلک میں ہوتا ہے۔ اوچھی حرکتوں سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے قد کاٹھ میں کمی نہیں لائی جاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرمی میں بشریٰ بی بی کو گندا پانی اور خراب کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے عزیز و اقارب سے ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جارہی۔ عمران خان سے سیاسی قیادت کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔