قومی خبریں
گرمی کی شدید لہر:12 جون تک رہنے کی توقع
محکمۂ موسمات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

گرمی کی شدید لہر:12 جون تک رہنے کی توقع
محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گرمی کی شدید لہر:
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔