اسٹیٹ لائف انشورنس: لاہور زون سینٹرل پاکستان بھر میں نمبر ون

اسٹیٹ لائف انشورنس: لاہور زون سینٹرل پاکستان بھر میں نمبر ون، پاکستان کے سب سے بڑے مالعیاتی ادارے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے لاہور زون سینٹرل نے سال 2024 میں سب زیادہ پریمم جمع کرانے پر اول پوزیشن کی روایت کو برقرار رکھا۔ نمبر ون پوزیشن پر آنے کی خوشی میں فیلڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینٹرل زون کے سربراہ انیس الحق خان کو پھول پیش کئے اور مبارکباد دی۔ یار رہے لاہور کے سینٹرل زون نے ایک ارب اسی کروڑ سے زائد 23.88 فیصد کے اضافہ کے ساتھ نیا پریمم مجع کرایا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے۔ فیلڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شعیب جاوید حسین اور ڈویژنل ہیڈمارکنٹنگ میاں رضوان مجید کی کاوشوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا جن کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے کارپوریشن نے 2024 میں ستائس ارب سے زائد بزنس مکمل کیا۔ آخر میں ادارے کے تمام مرحومین بلخصوص ایریا منیجر محمد آصف (کراچی) اور گوہر فاروق (لاہور) کی مغفرت کے لیے دعا کرائی گئی۔