عمران خان کو سحری نہ دینے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم
سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں، معمول کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

عمران خان کو سحری نہ دینے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم
اڈیالہ جیل کے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں۔ عمران نے کہا ہے جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں۔ پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی ہے۔ سیاسی رہنماوں سے 5 ماہ سے ملاقات نہ ہونے کے حوالے سے ہدایات دیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جیل معاملات میں اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔ جس کو ذمہ داری دیں اس کو سیاست کرنی چاہیے۔ نیاز اللہ نیازی کو عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل چوہدری کو ہدایت دی ہے وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر عباس کے سپرد کر دیں۔ کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی ابھی اور کچھ نہیں کہوں گا، مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں۔
کہا مولانا سے متعلق عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ انھوں نے کہا بیرسٹر سیف نے جو غیر ذمہ دارانہ بیان دیا شیخ وقاص اکرم کو کہا ہے ان سے پوچھیں، بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔