مسلح جتھوں کیخلاف صرف کارروائی: سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں گے تو کارروائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔

مسلح جتھوں کیخلاف صرف کارروائی: سپیکر پنجاب اسمبلی
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی۔ جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھی اپنے لوگ نہیں ہیں۔
پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت خود ایک دہشت گرد ملک ہے۔ بلوچستان سے ہی کلبھوشن پکڑا گیا تھا۔
ملک محمد احمد خان نے بتایا ہے کہ شواہد کے ساتھ بھارتی دراندازی دیکھتے ہیں تو بھارت کا مقدمہ کمزور ہوتا ہے۔ حالیہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے واقعات سے اس کا مقدمہ مزید کمزور ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی سے پاکستانیوں کے حوصلے نہیں ٹوٹیں گے۔ اس سے زیادہ بھارتی حمایت یافتہ شرمناک واقعہ پہلے رونما نہیں ہوا۔ پاک افواج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا۔ دہشت گردی کے واقعے میں جو لوگ شہید ہوئے ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ ہماری فورسز بھارتی دہشت گردی سے بھرپور انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔