قومی خبریں
پنجاب:مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
لاہور، گوجرانوالہ، سمیت مختلف شہروں میں بارش سردی میں اضافہ ہوگیا۔

پنجاب:مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار۔ خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔