قومی خبریں

سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کسی کو ٹاسک نہیں دیا گیا: شیخ وقاص

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان نے سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔

سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کسی کو ٹاسک نہیں دیا گیا: شیخ وقاص

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانیٔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا۔ حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین سے عمران خان کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات ہوئی۔ شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ علی امین پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے عمران خان کی ہدایات رکھیں گے۔

 سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات خان کی نیم رضامندی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button