تازہ ترینقومی خبریں
عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے
عمران خان جیل میں ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دورِ حکومت میں جلاد اور فرعون کا کردار ایک ساتھ ادا کر رہے تھے، ماضی میں جنہیں دہشت گرد اور شدت پسند کہتے تھے، آج انہی مذہبی جماعتوں سے احتجاج کی اپیل کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوٹرن لینے اور موقف بدلنے پر عمران خان کو شرم بھی نہیں آتی، ان کی فائنل کال کو عوام مسترد کر چکے ہیں، اب انتشار پھیلانے کی کوشش عوام سمجھ چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے دوران دہشت گردی، کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، اس جماعت کی پالیسی ملک میں امن نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے۔










