جرم و سزاعلاقائیعلاقائی خبریں

بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

پشاور میں دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔

بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق، تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک بھائی مظہر نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں سے جھگڑتا تھا۔ پشاور کے علاقے موسم خان گڑھی میں لڑائی جھگڑے کے بعد دوبھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے.

بارات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مظہر نشے کا عادی تھا جو اکثر اوقات گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد جمع کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button