بین الاقوامی
ٹرمپ:ایران کو مذاکرات کی پیش کش کردی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔

ٹرمپ:ایران کو مذاکرات کی پیش کش کردی
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بہتر ہو گا کہ ایران سے براہ راست بات چیت ہو۔ آپ کو دوسرے فریق کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے۔ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ایران براہ راست بات چیت پر آمادہ ہوجائے گا۔ اس سے پہلے ایران نے براہ راست بات چیت کا امکان مسترد کردیا تھا۔ مگر بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کا ‘بلاواسطہ’ بات چیت پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ایرانی ایٹمی منصوبے پر بات چیت کے ادوار اومان میں منعقد ہوں گے۔ اگلے تین ہفتوں میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔