جرم و سزا
ملتان:سائبر نیٹ ورک پر چھاپہ، 21 ملزمان گرفتار

ملتان:سائبر نیٹ ورک پر چھاپہ، 21 ملزمان گرفتار
ملتان میں حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان سے ڈیجیٹل مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپس، موبائل فون اور ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ حساس اداروں کو عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کی نشاندہی امریکی ایف بی آئی اور ڈچ پولیس نے کی تھی۔ نیٹ ورک کا سرغنہ رمیز شہزاد امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں سے کروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں ملوث ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی اور تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔