مقبوضہ کشمیر، سری نگر پولیس سٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک
رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس سٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے میں اب تک 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ پر آگ لگی اور فائر ٹینڈرز جائے وقوع کی طرف روانہ کردیے گئے۔مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس سٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
#BREAKING: Rescue work begins at Nowgam Police Station after deadly blast. J&K Police, Fire Brigade & Paramilitary on spot. More than 8 casualties likely in the explosion. Injured being rushed to Indian Army’s 92 Base Hospital & SKIMS. Buildings and vehicles around also damaged. pic.twitter.com/hqjwt9EC3d
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) November 14, 2025








