قومی خبریں

کے پی کے:ایک لاکھ 30ہزارگھروں کی مفت سولرائزیشن سکیم متعارف 

وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح کردیا گیا۔

کے پی کے:ایک لاکھ 30ہزارگھروں کی مفت سولرائزیشن سکیم متعارف۔ صوبائی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی۔ پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ صوبے میں بجلی کا بڑا ایشو ہے۔ ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت سولر فراہم کر رہے ہیں۔ پروگرام شفاف ہوگا، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ کہا کہ فیز ون کے بعد فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا۔ مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے۔ صوبے میں بجلی مسائل کی وجہ سے سولر سسٹم کا آغاز کیا۔ ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کو فری سولر سسٹم دے رہے ہیں۔ ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ اپلائی کیا/ اپنے ضلع کو بھی پیچھےچھوڑا، میرٹ پر سولر دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو کہہ دیا قرعہ اندازی ہوگی۔ کارکردگی پر سب کو چیلنج دیتا ہوں۔

معیشت سیاسی استحکام سے جڑی ہے: گنڈا پور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button