تازہ ترینقومی خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر اور پی ٹی آئی وکلا میں تلخ کلامی

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

81 / 100 SEO Score

اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔

واقعہ رونما ہونے پر سیکریٹری بار منظور احمد اور دیگر وکلا موقع پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارایسوسی ایشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق نے سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button