بین الاقوامی

یوکرین کے قدرتی وسائل:امریکہ اور یوکرین میں معاہدہ

یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق امریکہ اور یوکرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

یوکرین کے قدرتی وسائل:امریکہ اور یوکرین میں معاہدہ

کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کیے گئے اس معاہدے کے تحت یوکرین اپنی نادر معدنیات تک امریکہ کو رسائی دے گا۔ یوکرین کی اول نائب وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے معاہدے پر بدھ کو دستخط کردیے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکہ یوکرین سرمایہ کاری اور تعمیر نو فنڈ قائم کیا جائے گا۔ جس کے ذریعے جنگ کے آغاز سے ابتک یوکرین کو دی گئی۔ 175 ارب ڈالر امداد کی امریکا کو واپسی ممکن بنے گی۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ کم یاب معدنیات کی مستقبل میں فروخت سے حاصل آمدنی میں امریکہ کو بھی حصہ دیا جائے گا۔  امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ روس کو پیغام ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک ایسے امن عمل کے لیے پرعزم ہے جس کا محور آزاد، خودمختار اور خوشحال یوکرین ہو۔

امن کیلئے تیار نہیں،زیلنسکی واپس بھیج دیا، ٹرمپ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button