قومی خبریں
شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 2 اہلکار شہید
چکیسر میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر حملہ کیا ہے، 2 اہلکار وطن پر قربان

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید اور محرر سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔
شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو بٹ گرام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔