قومی خبریں
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ، پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے۔ جنید اکبر کی جانب سے عمران خان سے مشاورت کا کہا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دیے ہیں۔ ان ناموں میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور زرتاج گل ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، ثناء اللّٰہ مستی خیل، علی محمد خان، علی ظفر، سینیٹر ہمایوں مہمند اورعون عباس بپی و دیگر شامل ہیں۔