قومی خبریں

11 پاکستانیوں نے اسرائیل کا دورہ کیا، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے 11 پاکستانیوں پر مشتمل کے وفد کے رواں ماہ اسرائیل کے دورے کی تصدیق کی ہے۔

11 پاکستانیوں نے اسرائیل کا دورہ کیا، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاکستانیوں کے دفد میں صحافی، دستاویزی فلمساز اور سول سوسائٹی کے رہنما شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد نے اسرائیل کے ہولوکاسٹ میوزیم اور 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کے مقامات اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ دورہ شراکہ نامی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے ترتیب دیا۔ جو مشرق وسطیٰ میں مکالمے اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کےلیے کام کرتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد عرب اور مسلم دنیا میں رواداری کو فروغ دینا تھا۔ وفد میں شامل پاکستانی صحافی سبین آغا کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد اسرائیلی ثقافت اور لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کرنا تھا۔ اگر سعودی عرب جیسے ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرتے ہیں تو پاکستان کےلیے بھی یہ آسان ہو سکتا ہے۔

پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل پر دفتر خارجہ کےترجمان نے ردعمل دیا اور کہا کہ تاحال تصدیق نہیں ہوئی کہ وفد کے ارکان نے کس پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث پاکستانی شہری اسرائیل کا سفر نہیں کرسکتے۔

اسرائیل کی مذمت پر طالب علم گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button