دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال
واپڈا نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال
واپڈا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 95 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 100 کیوسک ہے، نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1444.30 فٹ جبکہ ذخیرہ 9 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1137فٹ اور ذخیرہ 12 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646.90 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔