بین الاقوامی
روس یوکرین مذاکرات نئے سرے سے ہوں، پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز پیش کردی۔

روس یوکرین مذاکرات نئے سرے سے ہوں، پیوٹن
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ براہ راست مذاکرات 15 مئی کو استنبول میں شروع ہوں گے۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات کو کبھی مسترد نہیں کیا، سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ اب یوکرین کو کرنا ہے، تنازعات کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔