بین الاقوامیصنعت وتجارت
بھارت نے 15 لاکھ آئی فونز واپس امریکہ بھجوا دیئے
ایپل نے چارٹر پروازوں کے ذریعے 15 لاکھ آئی فونز بھارت سے امریکا منتقل کر دیے۔

بھارت نے 15 لاکھ آئی فونز واپس امریکہ بھجوا دیئے
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف سے بچنے کے لیے 15 لاکھ آئی فونز امریکا بھیج دیے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ کمپنی کے چین سے درآمدات پر انحصار ہونے کی وجہ سے امریکا میں آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ٹرمپ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر سب سے زیادہ 125 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی درآمدات پر بھی 26 فیصد سے زائد ٹیرف عائد کیا ہے لیکن ابھی اگلے 90 دن تک یہ نافذ العمل نہیں ہو گا کیونکہ امریکی صدر نے چین کے علاوہ تمام ممالک سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو اگلے 90 دن کے لیے معطل کر دیا۔