امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہ
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں۔

امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہ
انہوں نے بھارتی بزدلانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پچھلے کئی دن سے خطے میں تماشا لگا رکھا ہے، بھارت کو عالمی قوانین کے احترام کا بھی کچھ خیال نہیں ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے اشتعال پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کے خلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے۔ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔ بھارت نے امرتسر اور گولڈن ٹمپل پر بھی فالس فلیگ آپریشن کیا لیکن پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے۔ پنجاب کے وزیر اقلیتی امور کا کہنا ہے کہ بھارت نےخواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں کا لہو پوچھتا ہے ہم کس سے انصاف لیں؟ دوسری جانب پاکستان نے بھارت میں سکھوں کے کسی مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا لیکن بھارت سکھ مسلم دوستی کو خراب کرنا چاہتا ہے۔