قومی خبریں

اسلام پر نہ چلنے تک کرپشن و مہنگائی ہی ہو گی: علی محمد خان

علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو، قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سر زمین ہے۔

83 / 100 SEO Score
اسلاماسلام پر نہ چلنے تک کرپشن و مہنگائی ہی ہو گی: علی محمد خان

قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔

اسلام کے اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، ہم سب ایک ہیں، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پولیٹیکل اسٹرکچر معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، ہمارا سفر کمزور ہے مگر ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کبھی ہم سرمایہ داری کی طرف چلے گئے، کبھی سوشلسٹ نظام اپنا لیا، جب تک معیشت مستحکم نہیں ہو گی مہنگائی بڑھتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں رمضان میں چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، ہر بات کو ریاست پر ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ جب تک معاشرہ حق کے لیے کھڑا نہیں ہو گا، کرپشن ہوتی رہے گی۔

سعودی عرب میں اس وقت بھی ہمارے1600 فوجی موجود ہیں، وزیردفاع

اسلام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button