بین الاقوامی
سفارتکاری کا دروازہ بند ہو چکا ہے: ایرانی وزیر خارجہ
عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہو چکی ہیں

سفارتکاری کا دروازہ بند ہو چکا ہے: ایرانی وزیر خارجہ
خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے۔
سفارتکاری کا دروازہ
انہوں نے کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔ ایران کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔
https://mashriqurdu.com/%d9%88%d8%a7%d8%b6%d8%b9-2-%da%a9%db%8c%d9%85%d9%be-%da%86%db%8c%d9%86-%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b0%d9%85%d8%aa/
