قومی خبریں

عمران خان سے بغیر نگرانی ملاقات کی امید ہے: ناصر عباس

مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے اُمید ہے نگرانی سے پاک ماحول میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔

عمران خان سے بغیر نگرانی ملاقات کی امید ہے، راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے، مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔

عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button