مشرق ایکسکلوزیو
انجمن پٹھاناں پاکستان کا اجلاس
اجلاس میں پٹھان برادری کی فلاح و بہود، ماہانہ میٹنگ، انجمن کے میگزین ''نوائے پٹھاناں'' کی اشاعت اور عید ملن پارٹی کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔

انجمن پٹھاناں پاکستان کا اجلاس
انجمن پٹھاناں پاکستان کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس جسٹس (ریٹائرڈ) حسنات احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انجمن سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ جن میں پٹھان برادری کی فلاح و بہود، ماہانہ میٹنگ، انجمن کے میگزین


”نوائے پٹھاناں” کی اشاعت اور عید ملن پارٹی کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر جسٹس (ریٹائرڈ) حسنات احمد خان، ن لیگ کی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے محترمہ رشدہ لودھی، مشرف خان،کرنل (ریٹائرڈ) ظفر اقبال نیازی، شبیر احمد خان

شہزاد خان کاکڑ، اجمل خان کاکڑ، محمد طیب خان کاکڑ، شہزاد عابد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ کا اہتمام مشرف خان کی جانب سے مال روڈ آفس میں کیا گیا آخر میں مہمانوں کی پرتعش ظہرانہ سے تواضع کی گئی۔
