تازہ ترین
مسیحی برادری ہمارے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہے: آرمی چیف
قائد کی دور اندیش قیادت اور غیر متزلزل عزم نے پاکستان کی تعمیر کی راہ ہموار کی،جنرل عاصم منیر

||Mashriq Urdu||
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت کی جہاں مسیحی برادری نے چرچ آمد پر ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملک بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارک باد دی اور مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ آرمی چیف نے ملکی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی، قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کی شراکت کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسیحی برادری قوم کے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہیں۔