بین الاقوامی

حملے نہ رکے تو ردعمل فیصلہ کن ہو گا: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح انداز میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران کا ردعمل مزید شدید اور فیصلہ کن ہو گا۔

83 / 100 SEO Score

حملے نہ رکے تو ردعمل فیصلہ کن ہو گا: ایرانی صدرردعمل فیصلہ کن ہو گا

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی فوج نے اب تک دشمن کو بھرپور اور بہت ہی مناسب جوابی ردِعمل دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے جنوب میں آگ لگ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں تخریب کاری کے الزام میں 2 اسرائیلی ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیشِ نظر ایرانی حکام نے اقدامات کیے ہیں، دارالحکومت تہران میں مساجد، جم خانے اور جم نیزیم کو پناہ گاہوں میں بدل دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی 2 روز میں 128 افراد شہید ہو گئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہادتیں جمعے اور ہفتے کو ہوئی ہیں۔ اسرائیلی ہوم کمانڈ نے کہا کہ تہران حملوں کے بعد ردعمل میں ایران کے فوری جواب کا امکان ہے، شہری محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔

ردعمل فیصلہ کن ہو گاردعمل فیصلہ کن ہو گا

اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائل گرار ہے ہیں، جبکہ تہران پر ہمارے حملے جاری ہیں، اسرائیلی فضائیہ تہران کی فضاوں میں ہے، تہران جل رہا ہے، حزب اللّٰہ کے خلاف پیجر کارروائی صرف ٹریلر تھا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایران نے درجنوں میزائل فائر کیے ہیں، اسرائیلی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ 30 جون تک بڑھا دیا ہے۔

اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل اور ڈرونز سے حملے، 14 ہلاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button