شوبز

جیکی چن بھی غزہ پر ڈھائی گئی قیامت پر آبدیدہ

’’غزہ کے بچے بڑے نہیں ہوتے‘‘ ہالی وڈ اداکار

85 / 100 SEO Score

جیکی چنجیکی چن بھی غزہ پر ڈھائی گئی قیامت پر آبدیدہ

جیکی چن بھی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت پر جذباتی ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے اور اسرائیلی بربریت کی وجہ سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں، دو سال میں 70 ہزار سے زیادہ فلسطینی غزہ میں قتل کیے جا چکے ہیں۔

جن میں 20 ہزار سے زیادہ بچے ہیں۔ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو آبدیدہ ہوگئے اور دنیا کو بتایا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہو کر کیا بنو گے؟

جیکی چن

تو بچے نےکہا کہ ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔ہالی وڈ سٹار نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہے کہ بڑھنا نعمت ہے، ان لوگوں کو مبارکباد جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ سکے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں انسان دوست افراد نے اسرائیل کی بربریت کی مذمت کی ہے مگر اسرائیلی دہشت گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

 

جیکی چن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button