بین الاقوامی
24 گھنٹوں میں 67 فلسطینی شہید، 221 زخمی کیے
24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 67 فلسطینی شہید اور 221 زخمی ہوئے ہیں۔

24 گھنٹوں میں 67 شہری شہید، 221 زخمی کیے
عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ ملبوں سے 2 شہیدوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔
وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 5 ہزار 401 شہری شہید اور 18 ہزار 60 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی شہید
وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی حملوں میں 55 ہزار 706 شہری شہید اور1 لاکھ 30 ہزار 101 زخمی ہوئے ہیں۔