قومی خبریں

آوارہ کتوں سے شہریوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت، مریم نواز

مریم نواز کا آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی، کہا کہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے

85 / 100 SEO Score

آوارہ کتوںآوارہ کتوں سے شہریوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت، مریم نواز

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے الیکٹرو بس کے لیے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں سرکاری سکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری سکولوں سے پہلے رفتار کم کرنے کے بورڈز نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں سے شہریوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے اس پر فوری توجہ دی جائے۔ آوارہ کتوں

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صفائی کے لیے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

مریم نواز: مفت مشورے آرہے ہیں کہ ہم دنیا سے امداد مانگیں.

آوارہ کتوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button