قومی خبریں

ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ دوسرا آئین کیساتھ ہے: ربیعہ باجوہ

سابق نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ وکلاء میں ایک واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ تو دوسرا آئین کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ دوسرا آئین کیساتھ ہے، کنونشن سے خطاب کے دوران  ربیعہ باجوہ نے کہا کہ آپ آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بہادر ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ربیعہ باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

لاہور بار الیکشن:تحریک انصاف حمایت یافتہ مبشر رحمان منتخب

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر لاہور بار مبشر رحمٰن کی ریلی جمہوری جدوجہد کا آغاز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button