قومی خبریں
جعفر ایکسپریس 16 دن بعد آج پھر سفر پر روانہ
جعفر ایکسپریس 16 روز بعد سفر پر روانہ، ٹرین نے پشاور سے کوئٹہ کے لیے سفر کا آغاز کیا۔

جعفر ایکسپریس 16 دن بعد آج پھر سفر پر روانہ
کوئٹہ سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس میں 280 مسافر سوار ہیں۔ وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور و سیفران امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی۔ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے معطل تھی۔
جعفر ایکسپریس کو ضلع کچھی کے علاقے میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔