قومی خبریں

بھارتی خاتون کو شوہر کے پاس پاکستان جانے سے روک دیا گیا

کشیدہ صورتحال میں بھارتی ریاست اتر پردیش کی رہائشی ثناء کو بچوں سمیت اٹاری واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔ 

بھارتی خاتون کو شوہر کے پاس پاکستان جانے سے روک دیا گیا

ثناء اپنے شوہر پاکستانی ڈاکٹر بلال کے پاس واپس جانا چاہتی تھیں مگر بھارتی حکام نے انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہ دی۔ ثناء کا کہنا ہے کہ وہ 2020ء میں بلال سے شادی کے بعد پاکستان منتقل ہوئی تھیں اور حال ہی میں اپنے والدین سے ملنے بھارت آئیں تھیں۔ ان کے 3 سالہ بیٹے اور ایک سالہ بیٹی کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہیں۔ مگر چونکہ ثناء کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے، اس لیے حکام نے انہیں واپس میرٹھ جانے کا حکم دے دیا۔ ثناء نے بتایا کہ میرے بچے اکیلے نہیں رہ سکتے اور میں بھی ان کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میرے شوہر بھی سرحد پر ہمیں لینے آئے تھے، مگر میں اپنے بچوں کے ساتھ پاکستان جانے سے قاصر رہی۔ ثناء اور ان کے اہل خانہ کے مطابق بارڈر پر کئی ایسے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے جہاں کمسن بچے اپنی ماؤں کو الوداع کہہ کر اکیلے اپنے والد کے پاس پاکستان جا رہے تھے۔

سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button