بین الاقوامی
بھارت:بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک

بھارت:بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زمین تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے صورت حال انتہائی نازک ہے۔
بھارت:بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ
میڈیا رپورٹس کے مطابق اروناچل پرادیش اور آسام میں دریاؤں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ آسام کے 10 مرکزی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔
ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔