جرم و سزا

کراچی:بہار کالونی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

کراچی:بہار کالونی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سیف الرحمان جبکہ زخمی کی 25 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی عرفان کی بھابھی اس کے بھائی سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی۔ عرفان اپنے دوست سیف الرحمان کے ساتھ اپنی بھابھی کو منانے آیا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی شاہد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پاکپتن: گھریلو جھگڑا بیوی نے شوہر قتل کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button