جرم و سزا
بلوچستان:اے این ایف نے2311 کلو چرس برآمدکرلی
انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

بلوچستان:اے این ایف نے2311 کلو چرس برآمدکرلی
ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 66 کلو افیون اور 2311 کلو چرس برآمد کر لی۔ مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد کی گئی۔ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔