قومی خبریں
سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین ملک ہے:شہباز شریف
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے۔

سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین ملک ہے:شہباز شریف
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔ شاندار ایونٹ میں آکر خوشی ہوئی۔ چین، افریقہ، یورپ، امریکہ اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں۔ معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے۔ پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔