قومی خبریں

پی ٹی آئی اہم ترین رہنمااشتہاری قرار

پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت اے ٹی سی اسلام آباد میں ہوئی

50 / 100 SEO Score

شبلی فرازپی ٹی آئی اہم ترین رہنماکواشتہاری قراردیدیاگیا، پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت اے ٹی سی اسلام آباد میں ہوئی،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا، شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا۔سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی، پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button