ہر شہری آمدن پر ٹیکس ادا کرے: احسن اقبال
نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں ملک کے اقتصادی چیلنجز اور ترقی کے راستوں پر اہم بات چیت کی

ہر شہری آمدن پر ٹیکس ادا کرے: احسن اقبال
نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں ملک کے اقتصادی چیلنجز اور ترقی کے راستوں پر اہم بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے ٹیکس نظام کی اصلاح، برآمدات میں اضافے اور ٹیکنالوجی کی جدید دوڑ میں شامل ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کم ترین ٹیکس دینے والے ممالک میں شامل ہیں۔ پاکستان کا ٹیکس جی ڈی پی فی الحال ساڑھے 10 فیصد ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ شرح 25 سے 35 فیصد تک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اسے 16 سے 18 فیصد تک لے جانا ہوگا۔ جو لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں، وہ ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کریں۔ ترقی کے خواب بڑے ہیں لیکن ٹیکس ادا کرنے کا رجحان کم ترین ہے۔ ہر شہری کو اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی ملی، لیکن پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشت گردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا۔ اقتصادی ترقی کے لیے امن، سیاسی استحکام اور اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے۔ احسن اقبال کس کہنا تھا کہ ہمیں صرف ایک دو ارب ڈالر کا اضافہ نہیں، بلکہ سالانہ 5 سے 10 ارب ڈالر کی چھلانگ درکار ہے۔ انہوں نے کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ دنیا کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیں اور زیادہ سے زیادہ آرڈرز حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ڈیجیٹل انقلاب اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی دوڑ میں پاکستان کو بھی کامیاب ہونا ہوگا۔
ترقیاتی کام روکنے،دفاعی بجٹ،فوج کی تنخواہ،مراعات دوگنا کرنا ہوں گے،واوڈا