اسلام آباد:بلیو ائریا سے معروف کاروباری شخصیت اغواہ
اسلام آباد کے پوش علاقے بلیو ایریا سے مارشل پیکر اینڈ موورز کے مالک 4 دن سے لا پتہ

اسلام اباد: بلیو ائریا سے معروف کاروباری شخصیت اغواہ، تفصیلات کے مطابق چار دن پہلے ملک منصور احمد اپنے دفتر سے گھر کے لیے نکلے لیکن گھر نہیں پہنچ سکے، وہ دفتر سے گھر جاتے وقت والدہ سے فون پر بات کرتے ہوئے جارہے تھے کے اچانک ان کا موبائل بند ہو گیا اور اس کے بعد آج تک ملک منصور احمد کا موبائل نمبر بند ہے اور خبر نہیں کہاں گئے۔
جب کہ چار دن سے ملک منصور احمد کے رشتہ دار اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشن کے چکر لگا رہے ہیں لیکن پولیس کا کہنا ھے کے ہم لوکیشن چیک کریں گے پھر کوئی جواب دے سکیں گے۔
لاہور: پولیس کی کاروائی شیخوپورہ سے مبینہ اغواء شدہ بچے کو تلاش کر لیا
ملک منصور احمد کے بھائی اور ماموں کا کہنا تھا کہ چار دن سے پولیس صرف یہی کہہ کر ہمیں واپس بھیج دیتی ہے۔ ہمیں ابھی تک سی ڈی آر بھی نہیں ملی۔ ان کا
مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد سیف سٹی جیسے شہر سے ایک کاروباری شخصیت لاپتہ ہو جاتی ہے اور پولیس بالکل تعاون کرنے کو تیار نہیں ۔
اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ھے ان کے بھائی کو تلاش کروایا جائے اور ان کی مدد کی جائے ۔