بین الاقوامی
ایرانی بندرگاہ: دھماکے میں اسرائیل ملوث ہے: ایرانی پارلیمنٹیرین
ایرانی رکنِ پارلیمنٹ محمد سراج نے کہا ہے کہ ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں اسرائیل ملوث ہے۔

ایرانی بندرگاہ: دھماکے میں اسرائیل ملوث ہے: ایرانی پارلیمنٹیرین
ایرانی ممبر پارلیمان محمد سراج نے انٹرویو میں کہا کہ بندر عباس کی شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے دھماکے حادثاتی نہیں تھے بلکہ اس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ 4 مقامات پر دھماکے ہوئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پہلے کنٹینر کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ عام طو ر پر کیمکل ایک جگہ بھڑکتے ہیں اس طرح بیک وقت دھماکے نہیں ہوا کرتے۔ محمد سراج نے امکان ظاہر کیا کہ یہ دھماکے سیٹلائٹ یا ریموٹ کے ذریعے کیے گئے ہیں۔