تازہ ترینبین الاقوامی
ترکیہ: کشتی الٹ گئی، 14 افراد ہلاک
ترکیہ: تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 14 افراد ہلاک

استنبول: ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترک حکام نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے ایک ریزورٹ کے قریب بحیرۂ ایجیئن میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کششتی پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق واقعے میں 2 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔









