قومی خبریں
بلوچستان: دھرنے کے 9 روز مکمل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں مستونگ لک پاس پر دھرنا نویں روز میں داخل ہوگیا۔

بلوچستان: دھرنے کے 9 روز مکمل
بی این پی سربراہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ رویہ افسوس ناک ہے۔ بی این پی کا قافلہ کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات، مستونگ اور مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دیے۔ کوئٹہ میں موبائل فون پر ڈیٹا انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔